ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ میں گائےکی اسمگلنگ کے نام پر دہشت گردی کی پیش آئی پھر واردات؛ نوجوان کا کیا گیا پیٹ پیٹ کرقتل

تریپورہ میں گائےکی اسمگلنگ کے نام پر دہشت گردی کی پیش آئی پھر واردات؛ نوجوان کا کیا گیا پیٹ پیٹ کرقتل

Thu, 04 Jul 2019 00:01:52    S.O. News Service

تریپورہ،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کے شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں ایک شخص کی موب لنچنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔ تریپورہ کے دھلائی ضلع کے سرحدی گاوں رائے سیباری میں منگل دیررات ایک آدیواسی شخص کی گائے کی اسمگلنگ کے الزام کے بعد پیٹ پیٹ کرقتل کردیا گیا۔

مہلوک شخص کی شناخت اگرتلہ سے150 کلومیٹردوردرازکےایک آدیواسی گاوں، مانیہ کمارپارا کے 36 سالہ بدھی کمارکے طورپرکی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دیررات کو بدھی کمار کوچوری سے پڑوس میں ایک گایوں میں جھنڈ میں گھستے دیکھا گیا تھا اوروہاں بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

اطلاع ملنے پرنصف شب میں رائے بساڑی تھانے کے پولیس ملازمین کی ایک ٹیم وہاں پہنچی۔ بدھی کومقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑدیا۔ بدھ کی صبح لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے اس کےآگے کی کسی بھی طرح کی اطلاع دینے سےانکارکردیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔


Share: